Twitter Facebook Delicious Digg Stumbleupon Favorites More
Syasi Tv,Pakistan,Business,Entertainment,Sports,latest news, breaking news, urdu news from pakistan, world, sports, cricket, business,

Friday, 11 November 2016

میرے خلاف ہونے والے مظاہرے کس کے اکسانے پر کیے جا رہے ہیں؟ ڈونلڈ ٹرمپ نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا





نیو یارک (ویب ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف ہونے والے مظاہروں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف ہونے والے منظم مظاہرے میڈیا کے اکسانے پر کیے جا رہے ہیں، ان کے خلاف ہونے والے مظاہرے ناانصافی پر مبنی ہیں۔ ٹرمپ نے اپنے خلاف امریکا بھر میں ہونے والے مظاہروں پر سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی شفاف صدارتی انتخابات کے ذریعے ہوئی ہے، میڈیا کے اکسائے جانے پر شروع کیے گئے مظاہرے کھلی ناانصافی ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی غیریقینی کامیابی کے بعد امریکا بھر میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف دوسرے روز بھی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، احتجاج کرنے والے امریکیوں کو سب سے زیادہ خدشات ایک کاروباری شخص کے صدر بن جانے کے بعد شہری حقوق کی پامالی پر ہیں۔ امریکا کی مشرقی ساحلی ریاستوں واشنگٹن، بالٹی مور،فلا ڈیلفیا اور نیو یارک سمیت مغربی ساحلی ریاستوں لاس اینجلس، سان فرانسسکو،آکلینڈ، کیلی فورنیا اور ڈینور ریاستوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، ڈینور میں ہونے والی سب سے بڑی ریلی میں ہزاروں لوگ شامل ہوئے۔ مختلف ریاستوں میں ہونے والے احتجاج میں ہر عمر کے لوگ شریک ہوئے، جب کہ گزشتہ روز ہونے والے مظاہروں میں اکثریت کم عمر لوگوں اور نوجوانوں کی تھی۔ نو منتخب صدر کے خلاف ہونے والے احتجاج کے پیش نظر پولیس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ہوٹلز، پلازہ اور دیگر ملکیتوں کے آس پاس رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں واشنگٹن میں پنسلوینیا اوینیو ہوٹل کا افتتاح کیا ہے، جب کہ نو منتخب صدر مین ہٹن میں ٹرمپ پلازہ میں رہائش پذیر ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی صدر براک اوباما سے وائٹ ہائوس میں پہلی ملاقات کے موقع پر شہر میں 100 کے قریب مظاہرے کیے گئے، ریلیاں نکالنے والوں نے مختلف نعروں والے بینر اٹھا رکھے تھے، سیکڑوں لوگوں نے تارکین وطن سے اظہار یکجہتی کے لیے گانے گائے جن کے بول تھے ہمیں تارکین وطن سے کوئی ڈر، کوئی خوف نہیں ہے، ہم تمام تارکین وطن کو دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ مظاہرین نے احتجاج کے دوران مختلف بینرز اٹھائے ہوئے تھے، جن پر دوسروں پر الزام لگانے والا شخص، میرا صدر نہیں ہوسکتا، میں ایسے کسی شخص کی حمایت نہیں کر سکتا جو کسی کے لیے تعصب رکھتا ہو اور کسی سے نفرت کرتا ہو، کے نعرے درج تھے، مظاہروں میں شامل کئی نوجوانوں کے مطابق انہیں ٹرمپ کی جیت سے ٹھیس پہنچی، ورجینیا میں احتجاج کرنے والے نوجوانوں نے ٹرمپ کی جیت کو دل میں تکلیف کا باعث قرار دیا۔ لاس اینجلس میں میوزکل بینڈ کے کارکنوں نے ڈاؤن ٹاؤن پر احتجاج کرکے روڈ بلاک کردیا، جس سے ٹریفک جام ہونے کے بعد پولیس نے شاہراہ کو خالی کرایا، مینی سوٹا ریاست کے شہر منی پولس میں پولیس نے انٹریسٹ 94 جیسی اہم شاہراہوں پر سول نافرمانی کی طرز کا قانون نافذ کردیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارتی مہم کے دوران تارکین وطن، مسلمانوں، خواتین اور دیگر معاملات پر نازیبا بیان بازی کی تھی، ٹرمپ نے اپنے شعلہ بیان تقریروں میں کئی دیگر اقلیتی معاملات پر بیانات دئے تھے۔ بدھ کے روز امریکا کے12 بڑے شہروں میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے کیے گئے، جن میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی، ٹرمپ کے خلاف بڑے مظاہرے نیویارک، سیٹل، لاس اینجلس، آکلینڈ اور کیلی فورنیا میں کیے گئے، آکلینڈ میں مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔ ٹرمپ مخالف مظاہروں پر ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم کے نمائندوں نے تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اپنی پہلی تقریر میں کہہ چکے ہیں کہ تمام امریکیوں کے صدر ہیں
Share:

0 comments:

Post a Comment

Popular Posts

Pages

Powered by Blogger.
News Wedsite © Syasi Tv | Powered by Khan Brothers
Khan Brothers P.T.i |Syasi Tv News Imran Khan & Ali Khan Irfan Khan