کوالاالمپور (ویب ڈیسک) اوباما کو گالیاں دینے والے فلپائن کے صدر روڈریگو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن جیتنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں ایک جیسے ہیں تم صدر بن گئے اب جھگڑا ختم۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر کسی نے مبارکباد دی تو کسی نے افسوس کا اظہار کیا لیکن فلپائن کے صدر سب سے زیادہ خوش نظر آئے، بدکلامی کے لیے بدنام صدر روڈریگو نے ٹرمپ کے صدر بننے پر پیغام دیا کہ ہم دونوں ایک جیسے ہیں تمہیں صدارت مبارک ہو۔ فلپائنی صدر نے ٹرمپ زندہ باد کا نعرہ لگا کر کہا کہ امریکہ کے ساتھ مزید کوئی جھگڑا نہیں چاہتے۔ خیال رہے کہ فلپائنی صدر اپنی تقریروں میں گالم گلوچ کرتے رہے ہیں جبکہ ٹرمپ کا بھی کچھ یہی حال ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ دورہ چین کے موقع پر ایک کاروباری فورم سے خطاب کرتے ہوئے فلپائن کے صدر نے اعلان کیا تھا کہ امریکا نے فلپائن کیساتھ فوجی اور معاشی اتحاد کھو دیا ہے، اب ان کا ملک امریکا سے الگ ہوچکا ہے۔ یاد رہے کہ رواں سال ستمبر میں صدر براک اوباما آسیان اجلاس میں شرکت کیلئے چین پہنچے تھے، جہاں ان کی فلپائنی صدر سے ملاقات طے تھی تاہم اب صدراوباما نے ملاقات منسوخ کرکے جنوبی کوریا کے صدر سے ملاقات کا فیصلہ کیا تھا۔ صدر اوباما نے فلپائن کے صدر روڈریگو سے ملاقات میں منشیات سے متعلق ماورائے آئین ہلاکتوں کا معاملہ اٹھانے کا اعلان کیا تھا کہ جس پر فلپائنی صدر نے براک اوباما کی والدہ کیلئے نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔
Syasi Tv,Pakistan,Business,Entertainment,Sports,latest news, breaking news, urdu news from pakistan, world, sports, cricket, business,
Popular Posts
-
Controversial statement on holiday of Iqbal day from Govt has totally exposed these Sharif brothers - Orya Maqbool Jan
-
Imran Khan Aur Nawaz Sharif Ke Lawyers Aik Hi Firm Se Hain, Yeh Bohat Barra Mazaq Hai - Tahir Ul Qadri Imran Khan Aur Nawaz Shari...
-
Mazaaq Raat - 8th November 2016 - Sohail Warraich Mazaaq Raat - 8th November 2016 - Sohail Warraich
-
Imran Khan Great Leaders ki Ussi Nasal sy Tauluq Rakhty hain - Majeeb Ur Rehman Shami Imran Khan Great Leaders ki Ussi Nasal sy Tau...
-
Nawaz Sharif is a Liar:- Shahid Masood Telling How Nawaz Sharif is a Liar:- Shahid Masood Telling How
Pages
Powered by Blogger.
0 comments:
Post a Comment