لاہور (تجمل بخاری سے ) اگر کوئی الزام لگائے تو جواب میں اپنی غلطی درست کرنے کی بجائے، اگلے کی غلطیاں اس کے سامنے رکھ دو، آج کل نواز لیگ اسی طرز سیاست پر عمل پیرا ہے، جس کا تاذہ ثبوت ترجمان پنجاب حکومت کا حالیہ بیان ہے جوانہوں نے مولابخش چانڈیوں کے بیان کے جواب میں دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجا ب حکومت زعیم قادری نے کہا کہ چانڈیو شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں پر پتھر برسا رہے ہیں ، پیپلزپارٹی غریب اور بے بس مریضوں کی ہمدرد ہے یا خودسرڈاکٹروں کی ترجمان ہے۔زعیم قادری نے وزیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کے میو ہسپتال کے ہڑتالی ڈاکٹروں کے حق میں بیان دینے اور اس حوالے سے پنجاب حکومت پر تنقید کرنے کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پیپلزپارٹی کے رہنما انسانی زندگیوں پر سیاست چمکانے سے گریز کریں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو کراچی میں پینے کے پانی کے لیے ترستے شہری نظر نہیں آتے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment