Twitter Facebook Delicious Digg Stumbleupon Favorites More
Syasi Tv,Pakistan,Business,Entertainment,Sports,latest news, breaking news, urdu news from pakistan, world, sports, cricket, business,

Friday, 11 November 2016

سعیدالزمان کی بطور گورنر سندھ تعیناتی ،بابر اعوان نے بڑے اندیشے کا خدشہ ظاہر کر دیا





اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر ایڈووکیٹ بابر اعوان نے جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کو عدلیہ کی آزادی کیلئے خطرناک اشارہ قرار دے دیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ قائم علی شاہ کو موہنجودڑو کی دریافت کہنے والوں کو ہڑپہ سے لیے گئے نئے گورنر سندھ کا تحفہ مبارک ہو ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بابراعوان نے کہا کہ قائم علی شاہ کو موہنجودڑو سے لیے جانے کی باتیں کرنے والوں کو اب ہڑپہ سے لیے گئے نئے گورنر سندھ کا تحفہ مبارک ہو ۔ ان کا کہنا تھا کہ جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزمان کی تعیناتی عدلیہ کی آزادی کی طرف خطرناک اشارہ ہے، جس ادارے میں جج آئے گا وہ غیرجانبدار نہیں رہ سکتا ۔بابر اعوان نے کہا کہ نیوز لیکس کی تحقیقاتی کمیٹی شریفوں کا پاکٹ کمیشن ہے، جسٹس ناصر الملک کمیشن رپورٹ کے بعد 2018 کے انتخابات آزادانہ نہیں ہوں گے ۔ سپریم کورٹ جسٹس ناصرالملک کمیشن کی رپورٹ پر نظر ثانی کرے 
Share:

0 comments:

Post a Comment

Popular Posts

Pages

Powered by Blogger.
News Wedsite © Syasi Tv | Powered by Khan Brothers
Khan Brothers P.T.i |Syasi Tv News Imran Khan & Ali Khan Irfan Khan