خیبرپختونخواہ حکومت کا ایسا اقدام کہ ہر کوئی حیران رہ گیا
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواہ حکومت نے کرپشن کی رقم رضا کارانہ طور پرواپس کرنے والے سینکڑوں سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔چیف سیکرٹری کے پی نے تمام محکموں کے سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے کہ رضاکارانہ طور پر رقم واپس کرنے والے سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کے متعلق اقدامات اُٹھائیں۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد کے پی گورنمنٹ نے ایکشن لیا مگر وفاق، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی جانب سے تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ رضا کارانہ طور پر رقم واپس کرنے والے وفاقی افسران خود کو بچانے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment