‘عبدالرزاق کا کیرئیرکیسےتباہ ہوا؟ آئی سی سی کےسابق صدرظہیرعباس نےلب کشائی کردی
اسلام آباد (نیوزڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سابق صدر ظہیرعباس نے کہا ہے کہ کرکٹ میں ہر دور میں زیادتیاں ہوئیں۔ سٹار آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کیرئیر کیسے تباہ ہوا؟ سب جانتا ہوں۔ کرکٹ کے کھیل میں سفارشی کلچر کی خبریں کوئی نہیں بات نہیں تاہم اب ایشین بریڈ مین اور آئی سی سی کے سابق صدر ظہیر عباس نے بھی لب کشائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کیرئیر کیسے تباہ ہوا؟ سب جانتا ہوں۔ عبدالرزاق کے کیرئیر کے تباہ ہونے کا جواب ہے، لیکن بورڈ بہتر بتا سکتا۔ کھیل میں زیادتیاں ہوتی ہیں۔ میٹ دی پریس سے خطاب میں ظہیر عباس نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں۔ راولپنڈی کے بعد ملتان، لاہور اور سیالکوٹ میں بھی کرکٹ اکیڈمی بنائیں گے۔ ایشین بریڈ مین نے کہا کہ کرکٹ میں بہتری تب آتی ہے جب کرکٹ کھیلنے والے بچوں کو نوکریاں ملتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بھارت آئی سی سی کو سب سے زیادہ پیسے دیتا ہے۔ اسی لیے بھارت کی سنی جاتی ہے۔ پاکستان میں کرکٹ ہوتی ہی نہیں تو پیسے کہاں سے آئیں گے
0 comments:
Post a Comment