Twitter Facebook Delicious Digg Stumbleupon Favorites More
Syasi Tv,Pakistan,Business,Entertainment,Sports,latest news, breaking news, urdu news from pakistan, world, sports, cricket, business,

Wednesday, 9 November 2016

دارالحکومت میں دہشت گردوں کی انٹری، قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہوگئ




لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں دو دہشتگرد داخل ہوئے ہیں جو بڑے پیمانے پر تباہی کا منصوبہ رکھتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے ہائی الرٹ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد سرکاری محکموں، حساس اداروں کی عمارتوں، تعلیمی اداروں سمیت ائر پورٹس کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سمیع خان اور نسیم شاہ نامی دو مبینہ دہشتگرد پنجاب میں بڑے پیمانے پر تباہی مچانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، اور انکا ٹارگٹ لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہر ہیں. قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشتگردوں کے خلاف سرچ اور کومبنگ آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تمام سرکاری عمارتوں کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔ دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے سول ایوی ایشن (سی اے اے) کو بھی مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں ملک بھر کے تمام ائر پورٹس کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Share:

0 comments:

Post a Comment

Popular Posts

Pages

Powered by Blogger.
News Wedsite © Syasi Tv | Powered by Khan Brothers
Khan Brothers P.T.i |Syasi Tv News Imran Khan & Ali Khan Irfan Khan