مونروویا (نیوز ڈیسک) افریقی ملک لائبیریا کو اگر خواتین کی عصمت دری کی سرزمین کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا کیونکہ یہ دنیا کا واحد ملک ہے کہ جہاں 75 فیصد خواتین اور لڑکیاں عصمت دری کا نشانہ بن چکی ہیں۔ اخبار دی انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق اس افریقی ملک میں ہر عمر کی خواتین کو بڑے پیمانے پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اس سے بھی بڑی بدقسمتی یہ ہے کہ جنسی درندوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ ظلم کا نشانہ بننے والی خواتین میں خوف اور معاشرتی دباﺅ کے باعث پولیس کے پاس جانے کا رجحان نہیں پایا جاتا اور یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر جرائم کی رپورٹ ہی نہیں کی جاتی لیکن جن کے بارے میں پولیس کو بتایا جاتا ہے ان کے خلاف بھی کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔ بڑی عمر کی خواتین سے لے کر کمسن بچیوں تک کوئی بھی اس ملک میں محفوظ نہیں اور اب صورتحال اس انتہا کو پہنچ گئی ہے کہ بالآخر اقوام متحدہ کو مداخلت کرنا پڑی ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے لائبیریا کے حکام پر زوردیاگیا ہے کہ جنسی مجرموں کو دی گئی کھلی چھوٹ کا خاتمہ کیا جائے اور انہیں سزائیں دینے کا سلسلہ شروع کیا جائے تاکہ خواتین کی عصمت دری کے واقعات پر قابو پایا جا سکے۔ ماہرین سماجیات کا کہنا ہے کہ لائبیریا میں عصمت دری کی غیر معمولی شرح یہاں ایک دہائی سے زائد عرصے تک جاری رہنے والی خانہ جنگی کا نتیجہ ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس خانہ جنگی کے دوران ملک کی تقریباً 80 فیصد خواتین کی عصمت دری کی گئی، لیکن ان بھیانک جرائم پر کسی کے خلاف بھی کارروائی نہیں ہوئی۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق جنسی جرائم کی متاثرین میں سے 80 فیصد کی عمر 18سال سے کم ہے جبکہ انتہائی کمسن بچیوں کو بھی ظلم کا نشانہ بنایاگیا ہے۔
Syasi Tv,Pakistan,Business,Entertainment,Sports,latest news, breaking news, urdu news from pakistan, world, sports, cricket, business,
Popular Posts
-
’اگر فوری یہ کام نہ کیا تو دنیا میں ایک بھی جاندار زندہ نہ بچے گا‘ سب سے خطرناک پیشنگوئی منظر عام پرنیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) زمین پر زندگی لگ بھگ 3ارب 70کروڑ سال سے موجود ہے۔ اس سارے عرصے میں ہم پانچ ایسے تباہ کن ارضیاتی ...
-
Emotional Van Jones How do I explain to my children about Donald Trump victory Emotional Van Jones How do I explain to my child...
-
Orya Maqbool Jan Praising Imran Khan & Bashing Nawaz Sharif For Not Doing Holiday on Iqbal Orya Maqbool Jan Praising Imran...
-
Controversial statement on holiday of Iqbal day from Govt has totally exposed these Sharif brothers - Orya Maqbool Jan
Pages
Powered by Blogger.
0 comments:
Post a Comment