Syasi Tv,Pakistan,Business,Entertainment,Sports,latest news, breaking news, urdu news from pakistan, world, sports, cricket, business,
Wednesday, 9 November 2016
مردوں کی اس ایک چیز کو خواتین مال و دولت سے بھی زیادہ اہمیت دیتی ہیں‘ جدید تحقیق میں ایسا انکشاف سامنے آگیا جو کبھی کسی مرد نے سوچا نہ تھا
لندن (نیوز ڈیسک) مردوں کو ہمیشہ یہ جاننے کی جستجو رہتی ہے کہ صنف مخالف ان کی کس خوبی سے زیادہ متاثر ہوتی ہے۔ عموماً اس ضمن میں ظاہری دلکشی اور مال و دولت کا تذکرہ کیا جاتا ہے لیکن برطانوی سائنسدانوں کی ایک تحقیق میں دلچسپ انکشاف ہوا ہے کہ سخاوت کا جذبہ کسی بھی اور خوبی کی نسبت صف مخالف کو زیادہ متاثر کرتا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ تحقیق یونیورسٹی کالج لندن کے سائنسدانوں نے کی، جس کے مطابق صنف مخالف کا دل جیتنے کے لئے ڈھیر ساری دولت وہ کام نہیں کرسکتی جو کسی کی مدد کرنے کا جذبہ کرسکتا ہے۔ اس تحقیق میں 800 افراد میں صنف مخالف کے لئے پسندیدگی کی وجوہات کا مطالعہ کیا گیا۔ تحقیق کی سربراہ نیکولا ریحانی کا کہنا تھا کہ اگرچہ سخاوت اور دریا دلی کی صفت مردوں کو بھی متاثر کرتی ہے لیکن خصوصاً خواتین اس صفت سے بہت متاثر ہوتی ہیں اور اس کے حامل مردوں کو دلکش اور دولت مند مردوں پر ترجیح دیتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس رویے کی بنیاد انسانی ارتقاءمیں ہے جو زمانہ قدیم سے ہی ہماری فطرت کا حصہ چلاآرہا ہے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ قدیم دور میں جب انسان جنگلوں میں شکار کیا کرتا تھا تو خواتین ایسے مردوں کو ترجیح دیتی تھیں جو شکار میں سے انہیں حصہ دینے پر خوش دلی سے تیار ہوتے تھے۔ اس کے برعکس وہ ایسے کامیاب شکاریوں کے لئے پسندیدگی کے جذبات نہیں رکھتی تھیں جن کے پاس ڈھیر سارا شکار ہوتا تھا لیکن وہ کسی کو دینا پسند نہیں کرتے تھے۔ تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا کہ اپنے مال اسباب کو دوسروں کی فلاح کے لئے خرچ کرنے والوں کو صنف مخالف ہی نہیں بلکہ ان کی اپنی صنف میں بھی زیادہ پسند کیا جاتا ہے اور انہیں قابل بھروسہ خیال کیا جاتا ہے۔ اسی طرح دولت مند مگر کنجوس افراد کو نہ صرف مخلص دوست نہیں ملتے بلکہ صنف مخالف بھی انہیں دیر پا تعلقات کے قابل خیال نہیں کرتی ہیں۔
Popular Posts
-
’اگر فوری یہ کام نہ کیا تو دنیا میں ایک بھی جاندار زندہ نہ بچے گا‘ سب سے خطرناک پیشنگوئی منظر عام پرنیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) زمین پر زندگی لگ بھگ 3ارب 70کروڑ سال سے موجود ہے۔ اس سارے عرصے میں ہم پانچ ایسے تباہ کن ارضیاتی ...
-
Emotional Van Jones How do I explain to my children about Donald Trump victory Emotional Van Jones How do I explain to my child...
-
Orya Maqbool Jan Praising Imran Khan & Bashing Nawaz Sharif For Not Doing Holiday on Iqbal Orya Maqbool Jan Praising Imran...
-
Controversial statement on holiday of Iqbal day from Govt has totally exposed these Sharif brothers - Orya Maqbool Jan
Pages
Powered by Blogger.
0 comments:
Post a Comment