Twitter Facebook Delicious Digg Stumbleupon Favorites More
Syasi Tv,Pakistan,Business,Entertainment,Sports,latest news, breaking news, urdu news from pakistan, world, sports, cricket, business,

Thursday, 10 November 2016

جاوید ہاشمی کی امیدوں پر پانی پھرگیا، پی ٹی آئی چھوڑنے کے بعد مسلم لیگ (ن) نے باغی کے ساتھ کیا سلوک کیا؟ جانیے اس خبر میں












لاہور(ویب ڈیسک)صدر ممنون حسین اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات کے دوران جسٹس سعید الزماں صدیقی کو گورنر سندھ مقررکردیاگیا ہے، جبکہ جاوید ہاشمی کی مسلم لیگ ن سے جانے کی وجہ بھی جسٹس سعید الزماں صدیقی تھے۔ تفصیلات کے مطابق ایک مؤقر اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے جلاوطنی کے دوران ایک مرتبہ یہاں تک کہا تھاکہ جسٹس سعید الزماں صدیقی سونے میں تولنے کے قابل ہیں کیونکہ انہوں نے پرویز مشرف کے پی سی او کے تحت حلف لینے سے انکارکر دیا تھا، وزیراعظم نواز شریف نے کئی مرتبہ پارٹی اجلاس اورجلسوں میں جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کی آئین و جمہوریت کے لئے خدمات اور آمرانہ فیصلوں کو نہ ماننے کا اعتراف بھی کیا تھا۔ یہاں تک کہ 2008 میں پرویزمشرف کے استعفیٰ ٰکے بعد عہدہ صدارت کے لئے سعید الزماں صدیقی کو آصف زرداری اور مشاہد حسین سیدکے مقابلہ میں (ن) لیگ کا امیدوار نامزد کرنا نواز شریف اورمخدوم جاوید ہاشمی کے درمیان پہلی باقاعدہ ناراضی کی وجہ بناتھا.مخدوم جاوید ہاشمی امریکہ کے دورہ پر تھے جب صدارتی انتخاب کے شیڈول کا اعلان ہوا تو وہ اپنا دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس اسلام آباد پہنچے اورانہوں نے ٹی وی چینلز پر صدارتی امیدوار بننے کا اعلان کر دیا تھا کیونکہ انہیں توقع تھی کہ پارٹی سربراہ نواز شریف انہیں صدارتی امیدوار بنائیں گے لیکن نواز شریف نے سعید الزماں صدیقی کو امیدوارنامزد کیا جنہیں آصف زرداری کے مقابلہ میں تقریباً 90 ووٹ ملے تھے۔ وزیراعظم نوازشریف جسٹس(ر) سعیدالزماں صدیقی کی بہت قدرکرتے ہیں اور وہ انہیں ہر صورت کسی اہم منصب پر دیکھنے کے خواہاں تھے لیکن مناسب موقع نہیں مل رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے گزشتہ روز صدر مملکت سے ملاقات کے دوران اپنی خواہش کااظہار کیا جس کی انہوں نے تائید کی۔صدر مملکت ممنون حسین بذات خود جسٹس(ر)سعید الزماں صدیقی کی بہت عزت کرتے ہیں۔
Share:

0 comments:

Post a Comment

Popular Posts

Pages

Powered by Blogger.
News Wedsite © Syasi Tv | Powered by Khan Brothers
Khan Brothers P.T.i |Syasi Tv News Imran Khan & Ali Khan Irfan Khan