Twitter Facebook Delicious Digg Stumbleupon Favorites More
Syasi Tv,Pakistan,Business,Entertainment,Sports,latest news, breaking news, urdu news from pakistan, world, sports, cricket, business,

Thursday, 10 November 2016

متنازعہ خبر: انکوائری کتنے روز میں مکمل کرنی ہے؟ ڈیڈ لائن دے دی گئی













اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) متنازعہ خبر کے معاملے پر بنائی جانے والی کمیٹی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، کمیٹی 30 روز میں سفارشات مرتب کر کے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق متنازعہ خبر کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کا پہلا اجلاس جمعرات کو جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا خان کی سربراہی میں ہوا جس میں تحقیقات کے حوالے سے جائزہ لیا گیا، بعدازاں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کمیٹی کو بریفنگ بھی دی۔ رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ نے بریفنگ کمیٹی کی درخواست پر دیتے ہوئے کمیٹی کے ارکان کو اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کی بریفنگ ایک گھنٹہ تک جاری رہی جبکہ نجی ٹی وی چینل کے مطابق متنازعہ خبر کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی حکومتی شخصیات، سرکاری افسران کے بیان قلمبند کرنے کے بعد اپنی سفارشات مرتب کرکے 30 روز کے اندر وزیر داخلہ کو رپورٹ پیش کرے گی۔ 
Share:

0 comments:

Post a Comment

Popular Posts

Pages

Powered by Blogger.
News Wedsite © Syasi Tv | Powered by Khan Brothers
Khan Brothers P.T.i |Syasi Tv News Imran Khan & Ali Khan Irfan Khan