اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیوبھارتی فوجی افسرتھا لیکن را کے ایجنٹ کے طورپر پکڑا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا تھا کہ امریکا کے نومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد پوری دنیا میں بڑی تبدیلی آئے گی، تبدیلی کا اثرامریکا میں بھی ہوگا اوردنیا بھی متاثرہوگی۔ جب کہ پاکستان سمیت پوری دنیا کو خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو بھارتی فوجی افسرتھا لیکن را کے ایجنٹ کے طورپرپکڑا گیا، وزیرخارجہ کے نہ ہونے کے باعث ہماری خارجہ پالیسی کنفیوژن کا شکار ہے جہاں دنیا کو ہم بھارت کا بھیانک چہرہ نہ دکھا سکے جب کہ لگتا ہے کہ حکومت کے پاس کوئی وزیر خارجہ بننے کے لائق شخص ہی نہیں۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے حوالے سے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نازیبا الفاظ استعمال کئے اورپھر پارلیمان آئے۔ الزام لگانا اور گالیاں دینا اپوزیشن نہیں، اپوزیشن وہ ہے جو ہم پارلیمنٹ میں رہ کر رہے ہیں،عمران کا پارلیمانی تجربہ ہے نہ ہی سیاست کا، معلوم نہیں تحریک انصاف کیا کھیل کھیل رہی ہے، تحریک انصاف کا قانون و انصاف کمیٹی میں نہ آنا انتہائی تعجب خیزہے
Syasi Tv,Pakistan,Business,Entertainment,Sports,latest news, breaking news, urdu news from pakistan, world, sports, cricket, business,
0 comments:
Post a Comment