Twitter Facebook Delicious Digg Stumbleupon Favorites More
Syasi Tv,Pakistan,Business,Entertainment,Sports,latest news, breaking news, urdu news from pakistan, world, sports, cricket, business,

Thursday, 10 November 2016

ٹرمپ صدربن سکتاہےتومیں وزیراعظم کیوں نہیں؟شیخ رشید نے اپنی خواہش کا اظہار کر دیا









اسلام آباد (نیوزڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ اچانک وارد اقتدار ہوسکتا ہے تو پاکستان میں مجھ جیسا ٹرمپ کوئی انہونی نہیں کر سکتا۔ جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں مجھ پر ہنسنے والے میری جیت کا انتظار کریں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ترمپ نے اگر مسلمانوں کیلئے مسائل پیدا کرتاہے تو امریکہ میں ایک اور بحران جنم دے گا امریکہ کی خارجہ پالیسی مفادات کے گرد گھومتی ہے ۔ 2017 ء میں امریکہ کی خارجہ پالیسی واضح ہوجائے گی۔ ہیلری کلنٹن کے جیتنے کیلئے سابق صدر آصف علی زرداری نے سرمایہ کاری کی۔ انہوں نے قومی اسمبلی میں بھی حزب اختلاف کے لیدڑ خورشید شاہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر سیاسی شخصیت کی جانب سے بے غیرت کی زبان استعمال نہیں کرنی چاہیے۔ خورشید شاہ ایک سید خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ان کی زبان عمران خان سے متعلق یہ ناشائستہ زبان اچھا اقدام نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف مولانا فضل الرحمن اور خورشید شاہ کے ذریعے سے عمران خان کے خلاف اخباروں میں خبریں لگاتے ہیں عمران خان کے خلاف ان کے وزراء کی کوئی خبر نہیں لگتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس کیس میں میرا مقدمہ صرف آرٹیکل 62 اور 63 کی بنیاد پر ہے۔ اس کے بعد پانامہ لیکس کے معاملے پر آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پانچ ججوں کو عوام کی امنگوں کا ترجمان سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں ہر ایک شریف برادران سے نجات چاہتا ہے کوئی ایسا شخص نہیں ہے کہ انہیں معلوم نہیں ہے کہ شریف برادران کمیشن نہیں لیتے ہیں عوام کویقین ہے کہ ہمارے حکمران کرپٹ ہیں ۔ انہوں نے نیوز گیٹ ایشو کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ فوج نے قسم کھائی ہے کہ قومی سلامتی کے معاملات پر کسی کو معاف نہیں کریں گے خواہ وہ باپ کیوں نہ ہو۔ امریکہ میں الیکشن کے باعث شریف برادران پر ہاتھ نہیں ڈالا جاتا تھا ۔ آئندہ چند دنوں میں فوج اس معاملے پر ایکشن لے گی۔ حکومت نے فوج کی جانب سے ایکشن لینے کو ٹالنے کے معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنا چاہیے۔
Share:

0 comments:

Post a Comment

Popular Posts

Pages

Powered by Blogger.
News Wedsite © Syasi Tv | Powered by Khan Brothers
Khan Brothers P.T.i |Syasi Tv News Imran Khan & Ali Khan Irfan Khan