Twitter Facebook Delicious Digg Stumbleupon Favorites More
Syasi Tv,Pakistan,Business,Entertainment,Sports,latest news, breaking news, urdu news from pakistan, world, sports, cricket, business,

Thursday, 10 November 2016

سابق گورنر سندھ اب کس پارٹی میں جائیں گے اوران کا سیاسی مستقبل کیا ہو گا؟اہم سیاسی شخصیت نے بڑا دعویٰ کردیا








اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وفاق کی جانب سے گورنر سندھ کی تبدیلی کے بعد سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے ، ہر طرف سے مختلف بیانات سامنے آ رہے ہیں ۔سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے کہا ہے کہ سابق گورنر سندھ عشرت العباد بظاہر عملی سیاست میں حصہ نہیں لیں گے۔تفصیلات کے مطابق نجی نیوزچینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا کا کہنا تھا کہ عشرت العباد کے ممکنہ طور پر سیاست میں نہ آنے کی وجہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کے ساتھ اختلافات ہیں جوکہ اُس وقت سے ہیں جب پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) بھی وجود میں نہیں آئی تھی۔انھوں نے کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ متحدہ سے علحیدگی کے بعد عشرت العباد کا ایسا کوئی اور سیاسی کیرئیر ماضی میں نہیں جس کی بناء پر وہ سیاست میں آنے کی خواہش رکھتے ہوں۔گورنر سندھ کو تبدیل کرنے پر پاکستان پیپلز پارٹی سے مشاورت سے متعلق کیے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان نے کہا کہ ابھی تک تو میڈیا کے ذریعے ان تک یہ خبر پہنچی ہے اور چونکہ پی پی کی قیادت اس وقت دبئی میں ہے تو اگر کسی نے مشاورت کے سلسلے میں رابطہ کیا تو ہم ضرور کریں گے۔ ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ گورنر وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے اور ظاہر ہے کہ عشرت العباد نے 14 سال اس اہم عہدے پر گزارے ہیں تو اگر حکومت نے تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے تو وہ اُس کی اپنی مرضی ہے جوکہ کوئی اتنی بڑی بات نہیں۔ پروگرام میں موجود پاک سر زمین پارٹی کے رہنما وسیم آفتاب کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے جو باتیں کیں وہ حقیقت پر مبنی تھیں اور اب یہ وفاق کی ذمہ داری ہے کہ وہ سابق گورنر کے خلاف کس طرح سے قانونی کارروائی عمل میں لائے گی۔اس سوال پر کہ نئے گورنر کے تقرر سے سندھ کی سیاست میں کیا تبدیلی آسکتی ہے تو وسیم آفتاب کا کہنا تھی ان کے خیال میں تو کچھ خاص تبدیلی نہیں آئے گی، کیونکہ اصل مسئلہ شہری مسائل کا ہے جن میں پانی، ترقیاتی کام اور اس بڑھ کر لوگوں کو مناسب روزگار کی فراہم ہے اور یہ وہ مسائل ہیں جن کا آج بھی ہم شکار ہیں۔خیال رہے کہ سندھ کی سیاست میں ایک بڑی تبدیلی گذشتہ روز اُس وقت ہوئی جب وزیراعظم نواز شریف اور صدر ممنون حسین کے درمیان ہونے والی ملاقات میں گورنر سندھ عشرت العباد کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ، جسٹس سعید الزماں صدیقی کو نیا گورنر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
Share:

0 comments:

Post a Comment

Popular Posts

Pages

Powered by Blogger.
News Wedsite © Syasi Tv | Powered by Khan Brothers
Khan Brothers P.T.i |Syasi Tv News Imran Khan & Ali Khan Irfan Khan