Twitter Facebook Delicious Digg Stumbleupon Favorites More
Syasi Tv,Pakistan,Business,Entertainment,Sports,latest news, breaking news, urdu news from pakistan, world, sports, cricket, business,

Thursday, 10 November 2016

ریحام خان کے انکشاف نے عمران خان کو نئی مشکل میں ڈال دیا















اسلام آباد (ویب ڈیسک) ریحام خان کے ساتھ دو نکاح اور پھر اس بارے میں جھوٹ بولنے پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نااہل قرار دلانے کیلئے الیکشن کمشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔ جسٹس پارٹی کے سربراہ منصف اعوان کی طرف سے الیکشن کمشن میں دائردرخواست میں نکتہ اٹھایاگیاہے کہ عمران خان نے اپنے نکاح کے حوالے سے جھوٹ بولا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے ایک عورت سے شادی کی پھر اسے چھپایا اور بعد میں معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد پھر سے اسی عورت کے ساتھ دکھاوے کا نکاح کیا۔ ایک عورت سے دو نکاح کرنے اور جھوٹ بولنے کے بارے میں اب متاثرہ خاتون اور نکاح خواں نے بھی میڈیا کے ذریعے تصدیق کر دی ہے۔ بار بار جھوٹ بولنے پر عمران خان آئین کے آرٹیکل62اور 63 پر پورا نہیں اترتے اس لئے وہ رکن پارلیمنٹ رہنے کے اہل نہیں رہے لہذا انھیں نااہل قرار دیا جائے۔
Share:

1 comment:

Popular Posts

Pages

Powered by Blogger.
News Wedsite © Syasi Tv | Powered by Khan Brothers
Khan Brothers P.T.i |Syasi Tv News Imran Khan & Ali Khan Irfan Khan