Twitter Facebook Delicious Digg Stumbleupon Favorites More
Syasi Tv,Pakistan,Business,Entertainment,Sports,latest news, breaking news, urdu news from pakistan, world, sports, cricket, business,

Thursday, 10 November 2016

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدربنتے ہی پاکستان سے متعلق ان کی پالیسی منظرعام پر آگئی

















واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ پاکستان سے محبت کاظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ مجھے پاکستان سے محبت ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنہیں صدارتی مہم کے دوران متنازع بیانات دینے پر نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی شدید تنقید کا نشانا بنایا گیا۔ کبھی اپنے بیانات میں انہوں نے مسلمانوں، کبھی تارکین وطن کو نشانا بنایا تو کبھی اپنے ہی ملک میں تعصب پر مبنی بیانات کی وجہ سے شہ سرخیوں کا حصہ بنے۔انتخابی مہم ختم ہونے سے چند مہینے قبل متنازع ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان کی مقبولیت میں بھی کافی کمی دیکھنے میں آئی اور صرف یہی نہیں بلکہ ہیلری کلنٹن سے ہونے والے تینوں مباحثے میں بھی انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن گزشتہ روز ہونے والے انتخابات کے نتائج نے سب کو حیران کردیا،ڈونلڈ ٹرمپ نے حیران کن طور پر انتخابات میں تمام دعوؤں کو جھوٹا ثابت کردیا اور امریکا کے 45 ویں صدر منتخب ہوگئے۔امریکی صدر نے انتخابات سے پہلے اپنے بیانات میں پاکستان کے بارے میں کبھی کسی مثبت پہلو پر بات نہیں کی لیکن صدر منتخب ہونے کے بعد ٹرمپ کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کررہے ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ کہتے دیکھا جاسکتا ہے کہ مجھے پاکستان سے محبت ہے۔ یہ ویڈیو کتنی پرانی ہے اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم خیال کیا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو ان کی انتخابی مہم کے دوران بنائی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ 45 ویں امریکی صدر منتخب ہوئے جب کہ نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 289 سے زائد الیکٹورل ووٹ حاصل کیے
Share:

0 comments:

Post a Comment

Popular Posts

Pages

Powered by Blogger.
News Wedsite © Syasi Tv | Powered by Khan Brothers
Khan Brothers P.T.i |Syasi Tv News Imran Khan & Ali Khan Irfan Khan