ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، اس ایشو پروزیراعظم سے استعفیٰ مانگنے والا میں کون ہو تا ہوں ؟سپریم کورٹ میں کیس چل رہا ہے ،جب فیصلہ آئے گا پوری قوم دیکھ لے گی،وزیراعظم کے استعفیٰ سے متعلق میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی سے امریکہ نے تنزلی کی طرف سفر شروع کر دیا ہے۔نجی خبررساں ادارے’’ آئی این پی‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ وزیر اعظم پاناما لیکس پراپنا دفاع بہترطریقے سے کرسکتے ہیں، سپریم کورٹ کو فیصلہ کرنے کا اختیار ہے پوری قوم کو سپریم کورٹ پر اعتماد کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی سے امریکہ نے آج سے ہی تنزلی کی طرف سفر شروع کر دیا ہے ،امریکہ کی معیشت آج سے ہی گرنا شروع ہو گئی ہے، میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ پوری دنیا میں تبدیلی آئے گی، ڈالر گرنے سے دس بیس سال نہیں، چند سالوں میں امریکہ مزید کمزور ہو جائے گا،امریکہ جو پہلے ہی مقروض تھا، مزید مقروض ہو جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری کا منصوبہ ملک کی بقاء کا پروگرام ہے،یہ خطے کیلئے گیم چینجرثابت ہوگا،آپریشن ضرب عضب کے ذریعے بہت ساری کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں
Syasi Tv,Pakistan,Business,Entertainment,Sports,latest news, breaking news, urdu news from pakistan, world, sports, cricket, business,
Popular Posts
-
Controversial statement on holiday of Iqbal day from Govt has totally exposed these Sharif brothers - Orya Maqbool Jan
-
Imran Khan Aur Nawaz Sharif Ke Lawyers Aik Hi Firm Se Hain, Yeh Bohat Barra Mazaq Hai - Tahir Ul Qadri Imran Khan Aur Nawaz Shari...
-
Mazaaq Raat - 8th November 2016 - Sohail Warraich Mazaaq Raat - 8th November 2016 - Sohail Warraich
-
Imran Khan Great Leaders ki Ussi Nasal sy Tauluq Rakhty hain - Majeeb Ur Rehman Shami Imran Khan Great Leaders ki Ussi Nasal sy Tau...
-
Nawaz Sharif is a Liar:- Shahid Masood Telling How Nawaz Sharif is a Liar:- Shahid Masood Telling How
Pages
Powered by Blogger.
0 comments:
Post a Comment