نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) زمین پر زندگی لگ بھگ 3ارب 70کروڑ سال سے موجود ہے۔ اس سارے عرصے میں ہم پانچ ایسے تباہ کن ارضیاتی واقعات کے بارے میں جانتے ہیں جن میں اگر تمام نہیں، تو جانوروں کی بہت زیادہ اقسام صفحہ ہستی سے مٹ گئیں۔ ان پانچ واقعات میں سب سے آخری عالمی تباہی آج سے لگ بھگ 6کروڑ60لاکھ سال قبل ہوئی جس میں ڈائنوسارز اور دیگر ان گنت جانوروں کی نسلیں ختم ہو گئیں۔ اب ایک بار پھر سائنسدانوں کی بہت بڑی تعداد وثوق کے ساتھ کہہ رہی ہے کہ ہماری زمین اب بہت جلد 6ویںتباہ کن ارضیاتی واقعے سے دوچار ہونے جا رہی ہے جس میں زمین پر موجود بیشتر مخلوقات صفحہ¿ ہستی سے مٹ جائیں گی۔ سائنسدان اس کی وجہ زمینی ماحول پر بڑھتے ہوئے انسانی اثرات کو قرار دے رہے ہیں۔اے بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چھٹی ممکنہ تباہی پہلے آنے والی تباہیوں سے مختلف اور زیادہ خطرناک ہو گی جس میں اربوں جانور اور درخت تباہ ہو جائیں گے۔ انسانوں کی ماحول پر اثرانداز ہونے والی سرگرمیوں کے باعث بہت سے جانوروں کی نسلیں اس وقت خطرے سے دوچار ہو چکی ہیں۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کی 2016ءلیونگ پلانٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صرف گزشتہ 4عشروں میں بعض زیرنگرانی ممالیہ جانوروں، پرندوں، مچھلیوں اور رینگنے والے جانوروں کی نسلیں اوسطاً58فیصد ختم ہو چکی ہیں۔ یہ نسلیں جوں جوں ختم ہوتی جا رہی ہیں اس کے ماحولیاتی اثرات ان سے جڑے دیگر جانوروں، پرندوں اور درختوں پر بھی مرتب ہو رہے ہیں جس سے پورے ایکوسسٹم میں بگاڑ آ رہا ہے۔ یہی ماحولیاتی بگاڑ اگر قابو نہ ہوا تو چھٹی ہولناک عالمی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔تاہم سویڈن کے ماہرمعاشیات بی جارن لمبورگ سمیت بعض کا کہنا ہے کہ چھٹے ارضیاتی حادثے کے دعوے محض افواہیں ہیں جن کا مقصد دنیا میں خوف پھیلانا ہے۔
Syasi Tv,Pakistan,Business,Entertainment,Sports,latest news, breaking news, urdu news from pakistan, world, sports, cricket, business,
Popular Posts
-
Pakistan ICBM is under development Technology to cover range of 7,000 Kms, Pakistan, to increase its defensive capabilities, has st...
-
Controversial statement on holiday of Iqbal day from Govt has totally exposed these Sharif brothers - Orya Maqbool Jan
-
NATO says at least four people have been killed in an explosion inside the largest US military base in Afghanistan, with the Taliban c...
-
Imran Khan Great Leaders ki Ussi Nasal sy Tauluq Rakhty hain - Majeeb Ur Rehman Shami Imran Khan Great Leaders ki Ussi Nasal sy Tau...
-
Nawaz Sharif is a Liar:- Shahid Masood Telling How Nawaz Sharif is a Liar:- Shahid Masood Telling How
-
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ریحام خان کے ساتھ دو نکاح اور پھر اس بارے میں جھوٹ بولنے پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خا...
-
Imran Khan Aur Nawaz Sharif Ke Lawyers Aik Hi Firm Se Hain, Yeh Bohat Barra Mazaq Hai - Tahir Ul Qadri Imran Khan Aur Nawaz Shari...
-
Snowden is Revealing the Spy Syatem of CIA and England Snowden is Revealing the Spy Syatem of CIA and England
Pages
Powered by Blogger.
0 comments:
Post a Comment