Twitter Facebook Delicious Digg Stumbleupon Favorites More
Syasi Tv,Pakistan,Business,Entertainment,Sports,latest news, breaking news, urdu news from pakistan, world, sports, cricket, business,

Wednesday, 9 November 2016

گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادکوعہدےسےکیوں ہٹایاگیا؟ اصل وجہ تواب سامنےآئی




کراچی (نیوزڈیسک) جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کو گورنر سندھ تعینات کردیا گیا۔ صدر مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ڈاکٹر عشرت العباد کا 13 سالہ دور ختم ہوگیا، جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کو گورنر سندھ تعینات کردیا گیا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم نواز شریف کی سفارش پر ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی سندھ کے 30 ویں گورنر ہوں گے، وہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے پر بھی فائز رہے جبکہ سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف انہوں نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر صدارتی انتخاب بھی لڑا تھا۔ گورنر سندھ کے عہدے سے فارغ کئے گئے ڈاکٹر عشرت العباد خان متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء تھے۔ انہیں سابق صدر پرویز مشرف نے 2003ء میں عہدے پر تعینات کیا تھا۔ عشرت العباد خان کو کسی بھی صوبے طویل ترین عرصے تک گورنر رہنے کا اعزاز حاصل ہے۔ ان کا دور 13سال سے زائد عرصے پر محیط ہے۔ اس دوران انہوں نے کئی حکومتیں بدلتے دیکھیں۔ تاہم ہر حکومت نے ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عہدے پر برقرار رکھا۔ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ایم کیو ایم بانی سے اختلافات کے باعث پارٹی سے رابطے ختم کردیئے تھے۔ سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال کی پاک سرزمین پارٹی کے قیام کے پیچھے بھی ان کا ہاتھ ہونے کی افواہیں گرم رہیں تاہم گزشتہ دنوں پی ایس پی سربراہ اور ڈاکٹر عشرت العباد خان کے درمیان شدید اختلاف کھل کر سامنے آئے۔ذرائع کاکہناہے کہ ڈاکٹرعشرت العبادکوگورنرسندھ کےعہدےسے ہٹائےجانےکی سب سےبڑی وجہ سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال سےاختلافات اور ان کی طرف سےڈاکٹرعشرت العباد کی دہری شہریت کااسکینڈل منظرعام پرلانا ان کی برطرفی کی سب سےبڑی وجہ بنی
Share:

0 comments:

Post a Comment

Popular Posts

Pages

Powered by Blogger.
News Wedsite © Syasi Tv | Powered by Khan Brothers
Khan Brothers P.T.i |Syasi Tv News Imran Khan & Ali Khan Irfan Khan