اسلام آباد (نیوزڈیسک) تحریک انصاف نے پاناما سکینڈل کیس سے متعلق حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے عمران خان نے پارٹی کو مے فیئر فلیٹس کے کرایہ نامے بھی حاصل کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت میڈیا سٹریٹجی اور لیگل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔ پی ٹی آئی کے وکلا اور اٹک سے مسلم لیگ ق کے مقامی رہنماؤں نے بھی ملاقات کی۔ تحریک انصاف نے مشاورت کے بعد پانامہ کیس کی آئندہ سماعت میں حکومتی وکیل کے ممکنہ جواب کے پیش نظر اپنی حکمت عملی تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کپتان نے ہدایت کی ہے کہ مے فیئر فلیٹس اور پارک لین فلیٹس کے کرایہ نامے حاصل کرکے آئندہ سماعت میں سپریم کورٹ کو پیش کئے جائیں۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کا کیس بہت مضبوط ہے۔ وزیراعظم اور ان کے بچوں کے متضاد بیانات کو سپریم کورٹ کے سامنے لایا جائیگا۔ اس سے قبل بابر اعوان کیساتھ ملاقات میں عمران خان کا کہنا تھا کہ نیوز لیکس اور پانامہ لیکس کے معاملے پر حکمران احتساب سے نہیں بچ سکتے۔ ملک میں اب کرپشن کے خلاف تحریک منظم ہو چکی ہے۔
Syasi Tv,Pakistan,Business,Entertainment,Sports,latest news, breaking news, urdu news from pakistan, world, sports, cricket, business,
Wednesday, 9 November 2016
آئندہ سماعت میں یہ چیزہرصورت پیش کی جائے، عمران خان نے پارٹی کوایساحکم دےدیا کہ حکومت کوپریشانی لاحق ہوگئی
اسلام آباد (نیوزڈیسک) تحریک انصاف نے پاناما سکینڈل کیس سے متعلق حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے عمران خان نے پارٹی کو مے فیئر فلیٹس کے کرایہ نامے بھی حاصل کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت میڈیا سٹریٹجی اور لیگل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔ پی ٹی آئی کے وکلا اور اٹک سے مسلم لیگ ق کے مقامی رہنماؤں نے بھی ملاقات کی۔ تحریک انصاف نے مشاورت کے بعد پانامہ کیس کی آئندہ سماعت میں حکومتی وکیل کے ممکنہ جواب کے پیش نظر اپنی حکمت عملی تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کپتان نے ہدایت کی ہے کہ مے فیئر فلیٹس اور پارک لین فلیٹس کے کرایہ نامے حاصل کرکے آئندہ سماعت میں سپریم کورٹ کو پیش کئے جائیں۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کا کیس بہت مضبوط ہے۔ وزیراعظم اور ان کے بچوں کے متضاد بیانات کو سپریم کورٹ کے سامنے لایا جائیگا۔ اس سے قبل بابر اعوان کیساتھ ملاقات میں عمران خان کا کہنا تھا کہ نیوز لیکس اور پانامہ لیکس کے معاملے پر حکمران احتساب سے نہیں بچ سکتے۔ ملک میں اب کرپشن کے خلاف تحریک منظم ہو چکی ہے۔
Popular Posts
-
Controversial statement on holiday of Iqbal day from Govt has totally exposed these Sharif brothers - Orya Maqbool Jan
-
Imran Khan Aur Nawaz Sharif Ke Lawyers Aik Hi Firm Se Hain, Yeh Bohat Barra Mazaq Hai - Tahir Ul Qadri Imran Khan Aur Nawaz Shari...
-
Mazaaq Raat - 8th November 2016 - Sohail Warraich Mazaaq Raat - 8th November 2016 - Sohail Warraich
-
Imran Khan Great Leaders ki Ussi Nasal sy Tauluq Rakhty hain - Majeeb Ur Rehman Shami Imran Khan Great Leaders ki Ussi Nasal sy Tau...
-
Nawaz Sharif is a Liar:- Shahid Masood Telling How Nawaz Sharif is a Liar:- Shahid Masood Telling How
Pages
Powered by Blogger.

0 comments:
Post a Comment