ملتان (نیوزڈیسک) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے۔ اس ایشو پروزیراعظم سے استعفیٰ مانگنے والا میں کون ہو تا ہوں؟ سپریم کورٹ میں کیس چل رہا ہے ،جب فیصلہ آئے گا پوری قوم دیکھ لے گی،وزیراعظم کے استعفیٰ سے متعلق میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔میں نےوزیراعظم سے استعفیٰ نہیں مانگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی سے امریکہ نے تنزلی کی طرف سفر شروع کر دیا ہے۔
نجی خبررساں ادارے’’ آئی این پی‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ وزیر اعظم پاناما لیکس پراپنا دفاع بہترطریقے سے کرسکتے ہیں، سپریم کورٹ کو فیصلہ کرنے کا اختیار ہے پوری قوم کو سپریم کورٹ پر اعتماد کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی سے امریکہ نے آج سے ہی تنزلی کی طرف سفر شروع کر دیا ہے ،امریکہ کی معیشت آج سے ہی گرنا شروع ہو گئی ہے، میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ پوری دنیا میں تبدیلی آئے گی، ڈالر گرنے سے دس بیس سال نہیں، چند سالوں میں امریکہ مزید کمزور ہو جائے گا،امریکہ جو پہلے ہی مقروض تھا، مزید مقروض ہو جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری کا منصوبہ ملک کی بقاء کا پروگرام ہے،یہ خطے کیلئے گیم چینجرثابت ہوگا،آپریشن ضرب عضب کے ذریعے بہت ساری کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں
Syasi Tv,Pakistan,Business,Entertainment,Sports,latest news, breaking news, urdu news from pakistan, world, sports, cricket, business,
Popular Posts
-
’اگر فوری یہ کام نہ کیا تو دنیا میں ایک بھی جاندار زندہ نہ بچے گا‘ سب سے خطرناک پیشنگوئی منظر عام پرنیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) زمین پر زندگی لگ بھگ 3ارب 70کروڑ سال سے موجود ہے۔ اس سارے عرصے میں ہم پانچ ایسے تباہ کن ارضیاتی ...
-
Emotional Van Jones How do I explain to my children about Donald Trump victory Emotional Van Jones How do I explain to my child...
-
Orya Maqbool Jan Praising Imran Khan & Bashing Nawaz Sharif For Not Doing Holiday on Iqbal Orya Maqbool Jan Praising Imran...
-
Controversial statement on holiday of Iqbal day from Govt has totally exposed these Sharif brothers - Orya Maqbool Jan
Pages
Powered by Blogger.
0 comments:
Post a Comment