Twitter Facebook Delicious Digg Stumbleupon Favorites More
Syasi Tv,Pakistan,Business,Entertainment,Sports,latest news, breaking news, urdu news from pakistan, world, sports, cricket, business,

Thursday, 10 November 2016

سعودی عرب نے پاکستان سےایسی چیز خریدنے پر غور شروع کر دیا …جس کو جان کر آپ کا سر فخرسے بلند ہو جائے گا









ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب نے اپنی دفاعی صلاحیت بڑھانے کے لئے پاکستان سے ایف17تھنڈر جہاز اور تربیتی مشقوں کے لئے ’’سپر مشاق ‘‘ طیارے خریدنے اورسعودی فضائیہ کے جوانوں کو پاک فضائیہ سے تربیت دلوانے کے لئے پاکستان بھیجنے پر غور شروع کر دیا۔’’العربیہ نیوز ‘‘ کے مطابق پاکستان سے بمبار اور تربیتی طیاروں کی خریداری میں دلچسپی سے متعلق تازہ انکشاف سعودی عرب کی فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل محمد بن صالح العتیبی نے پاک فوج کی مشقوں کے معائنے کے بعد ایک بیان میں کیا۔جنرل العتیبی نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے دفاعی جنگی آلات بالخصوص سپر مشاق طیاروں اور’’جے ایف 17 تھنڈر‘‘طیاروں کی خریداری میں گہری دلچسپی لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں کے ساتھ دو طرفہ دفاعی تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا، سعودی عرب پاکستان کی دفاعی صلاحیت سے استفادے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔بعد ازاں سعودی فضائیہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کے مراکز کا دورہ بھی کیا،اس موقع پر جنرل صالح العتیبی نے پاکستانی حکام سے تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے پاک فوج کی ائیر فورس اکیڈمی میں کیڈٹس کو بہترین تربیت فراہم کرنے کی مساعی کی تحسین کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کی زیر نگرانی کیڈٹس کی پیشہ وارانہ انداز میں تربیت سعودی عرب کو بھی اپنے ہوابازوں کو پاکستان میں تربیت کے لیے بھیجنے میں دلچسپی لے رہا ہے۔
Share:

0 comments:

Post a Comment

Popular Posts

Pages

Powered by Blogger.
News Wedsite © Syasi Tv | Powered by Khan Brothers
Khan Brothers P.T.i |Syasi Tv News Imran Khan & Ali Khan Irfan Khan