Twitter Facebook Delicious Digg Stumbleupon Favorites More
Syasi Tv,Pakistan,Business,Entertainment,Sports,latest news, breaking news, urdu news from pakistan, world, sports, cricket, business,

Friday, 11 November 2016

عمران خان کی زیر صدارت اجلاس،ایک بار پھر اہم فیصلے کر لیے گئے








اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آف شور کمپنیوں کی ملکیت پر اپنے موقف سے پھر گئی ہے اور اس سے حواس باختگی ظاہر ہے، جان چھڑوانے کیلئے عدالت سے وقت مانگا جاتا ہے ۔ نیوز گیٹ سکینڈل میں شریف خاندان کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں، معاملہ دبانے نہیں دیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں پانامہ لیکس پر مسلم لیگ (ن) کے موقف میں تبدیلی اور نیوز گیٹ سکینڈل کی تحقیقات کیلئے قائم کی گئی کمیٹی سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاءکا کہنا تھا کہ حکمران خاندان کے آف شور کمپنیوں پر متضاد بیانات آئے اور اب سپریم کورٹ میں مسلم لیگ (ن) آف شور کمپنیوں کی ملکیت پر اپنے موقف سے پھر گئی ہے جس پر ان کی حواس باختگی ظاہر ہے۔ مسلم لیگ (ن) والے میڈیا میں کہی باتیں عدالت میں کہنے سے ڈرتے ہیں اور وزیراعظم کے ساتھیوں کے پاس دفاع میں کہنے کیلئے اب کچھ نہیں ہے۔ اگر وزیراعظم کے پاس مناسب جواب ہوتا تو جواب مل چکے ہوتے۔ اجلاس کے شرکاءنے اتفاق کیا کہ اگر آئندہ سماعت پر بھی جواب نہ دئیے گئے تو قوم پوری کہانی سمجھ جائے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں نیو گیٹ سکینڈل کی متنازع تحقیقات کی حکومتی کوششوں پر بھی غور کیا گیا اور شرکاءکا کہنا تھا کہ ذاتی خدمت گزارکی تحقیق پوری قوم مسترد کر دچکی ہے۔ نیوز گیٹ میں شریف خاندان ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں اس لئے پانامہ لیکس کی طرح نیوز گیٹ کا معاملہ دبانے نہیں دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی بھی شدید مذمت کی گئی۔
Share:

0 comments:

Post a Comment

Popular Posts

Pages

Powered by Blogger.
News Wedsite © Syasi Tv | Powered by Khan Brothers
Khan Brothers P.T.i |Syasi Tv News Imran Khan & Ali Khan Irfan Khan