لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہاہے کہ میں اب مکمل طو رپر صحت مند ہوں، مگر مقدمات کی وجہ سے پاکستان نہیں آ رہا، عدالتیں ٹھیک فیصلہ نہیں کر رہیں ، بھارت سے متعلق حکومتی پالیسی میں بہتری آئی ہے ،حکومت کو فوج سے ڈپلومیسی سیکھنی چاہیے ،مجاہدین کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف لڑ رہے ہیں ، دنیا میں ہم تنہائی کا شکار فوج کی وجہ سے نہیں حکومتی پالیسی کی وجہ سے ہو رہے ہیں میں قومی سطح کا لیڈر ہوں۔نجی ٹی وی چینل ’’آج نیوز ‘‘ کے پروگرام ٹو نائٹ وِد اظہر ‘‘میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سابق صدر جنرل (ر ) پرویز مشرف نے کہاکہ سیاسی مقدمات کی وجہ سے پاکستان میں نہیں آ رہا، میرے خلاف غیر آئینی اقدامات کئے جا رہے ہیں،عدالتیں غلط فیصلے کر رہی ہیں۔ پرویز مشرف نے کہا کہ میری صحت بالکل ٹھیک ہے مگر کیسز کی وجہ سے واپس نہیں آ رہا۔ انہوں نے ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے متعلق سوال کے جواب میں کہاکہ لائن آف کنٹرول پر بھارت پاکستان کو اکسا رہا ہے، ہمیں بھرپور جواب دینا پڑے گا پھر بھارت خود ہی ٹھیک ہو جائے گا،بھارت سے متعلق حکومتی پالیسی میں کچھ بہتری آئی ہے، بھارت کے ساتھ برابری کی سطح پر بات چیت ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فوج کی وجہ سے نہیں حکومتی پالیسی کی وجہ سے تنہا ہو رہا ہے، حکومت کو چاہئے کہ وہ فوج سے ڈپلومیسی سیکھے ۔ سابق صدر نے کہا کہ میں قومی سطح کا لیڈر ہوں کوئی ایسا شخص نہیں جو ایم کیو ایم کو متحد کر سکے، امریکہ کا صدر کوئی بھی ہو پاکستان کو فرق نہیں پڑتا، 18 ویں ترمیم نے وفاق کو کمزور کیا، صوبے چھوٹے ہونے سے مسائل حل ہوں گے۔
Syasi Tv,Pakistan,Business,Entertainment,Sports,latest news, breaking news, urdu news from pakistan, world, sports, cricket, business,
Popular Posts
-
Pakistan ICBM is under development Technology to cover range of 7,000 Kms, Pakistan, to increase its defensive capabilities, has st...
-
Controversial statement on holiday of Iqbal day from Govt has totally exposed these Sharif brothers - Orya Maqbool Jan
-
NATO says at least four people have been killed in an explosion inside the largest US military base in Afghanistan, with the Taliban c...
-
Imran Khan Great Leaders ki Ussi Nasal sy Tauluq Rakhty hain - Majeeb Ur Rehman Shami Imran Khan Great Leaders ki Ussi Nasal sy Tau...
-
Nawaz Sharif is a Liar:- Shahid Masood Telling How Nawaz Sharif is a Liar:- Shahid Masood Telling How
-
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ریحام خان کے ساتھ دو نکاح اور پھر اس بارے میں جھوٹ بولنے پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خا...
-
Imran Khan Aur Nawaz Sharif Ke Lawyers Aik Hi Firm Se Hain, Yeh Bohat Barra Mazaq Hai - Tahir Ul Qadri Imran Khan Aur Nawaz Shari...
-
Snowden is Revealing the Spy Syatem of CIA and England Snowden is Revealing the Spy Syatem of CIA and England
Pages
Powered by Blogger.
0 comments:
Post a Comment