Twitter Facebook Delicious Digg Stumbleupon Favorites More
Syasi Tv,Pakistan,Business,Entertainment,Sports,latest news, breaking news, urdu news from pakistan, world, sports, cricket, business,

Friday, 11 November 2016

نیاآرمی چیف کون اورکب آرہاہے؟ بالآخرحکومت کےاہم اعلان نےصورتحال واضح کردی







اسلام آباد (نیوزڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ممکن ہے کہ آئندہ2دن میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ مکمل ہوجائے۔ریٹائر جنرل ظہیر اور جنرل پاشا سے متعلق میرا بیان بالکل درست ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی میں تاخیر غیر معمولی نہیں ہے۔نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا اختیار وزیراعظم کی صوابدید ہے۔محمد نوازشریف پورے خلوص نیت سے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے میں صلاح مشورے کر رہے ہیں۔سینئر ترین جنرلوں کے نام منگوائے ہیں،سینئر ترین میں4,5جنرل ایک ہی کورس کے ہیں بلکہ4سینئر ترین جرنیلوں نے ایک ہی دن میں کمیشن میں شمولیت اختیار کی ہے۔وزیراعظم نوازشریف میرٹ کے بنیاد پر نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا کام کرینگے۔انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف جو وراثت چھوڑ کر جارہے ہیں وہ لازوال ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں آرمی چیف کی تعیناتی میرٹ کی بنیاد میں نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں الزام کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہئے۔جمہوریت میں ایمپائر صرف عدلیہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جنرل ظہیر اور یٹائرڈ جنرل پاشا سے متعلق بیان پر اب بھی قائم ہوں،ریٹائر جنرل اظہر اور جنرل پاشا جیسے لوگ اداروں کیلئے نقصان کے باعث بنے۔دونوں جرنیلوں سے متعلق میرا بیان عین درست ہے۔ہمیں اداروں کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ 2018ء میں عوام کے عدالت میں ووٹ مانگنے سے پہلے ملک سے اندھیروں کا مکمل خاتمہ کرینگے آج ملک میں 3,4گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے،ملک کے کسی بھی شبہ ہے۔لوڈشیڈنگ کے باعث کوئی احتجاج کی شکایت سامنے نہیں آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے تحت ملک کو معاشی گرفت سے فعال دینگے لاکھوں لوگوں روزگار مہیا کریں گے۔
Share:

0 comments:

Post a Comment

Popular Posts

Pages

Powered by Blogger.
News Wedsite © Syasi Tv | Powered by Khan Brothers
Khan Brothers P.T.i |Syasi Tv News Imran Khan & Ali Khan Irfan Khan