لاہور(ویب ڈیسک)ظہیر عباس نے پی سی بی کا سربراہ کسی کرکٹرکو بنانے کا مشورہ دیدیا، اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بورڈ نے کئی اچھے اقدامات بھی کیے، میں موجودہ سیٹ اپ پر تنقید نہیں کرنا چاہتا لیکن میرے خیال میں کھیل کوئی بھی ہو اس کا چیف بھی متعلقہ شعبے کا کھلاڑی ہونا چاہیے۔ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ 2یا 3سال میں بحال ہونے کی امید کرسکتے ہیں، بطور صدر آئی سی سی میٹنگز میں شرکت کے دوران سیکیورٹی پر مختلف ملکوں کے تحفظات سنتا رہا ہوں، یواے ای میں میچز کی میزبانی مہنگی پڑتی ہے، مقامی تماشائی بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلیے موجود نہیں ہوتے، اس کے باوجود پاکستان ٹیم کا عالمی نمبر بننے سے ظاہر ہوتا ہے کہ کھلاڑیوں میں کس قدر صلاحیتیں موجود ہیں۔ظہیر عباس نے کہا کہ حکومت اور عوام سب ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی چاہتے ہیں، امید ہے کہ حالات بہتر اورشائقین کو اپنے ملک میں مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
Syasi Tv,Pakistan,Business,Entertainment,Sports,latest news, breaking news, urdu news from pakistan, world, sports, cricket, business,
Popular Posts
-
Controversial statement on holiday of Iqbal day from Govt has totally exposed these Sharif brothers - Orya Maqbool Jan
-
Imran Khan Aur Nawaz Sharif Ke Lawyers Aik Hi Firm Se Hain, Yeh Bohat Barra Mazaq Hai - Tahir Ul Qadri Imran Khan Aur Nawaz Shari...
-
Mazaaq Raat - 8th November 2016 - Sohail Warraich Mazaaq Raat - 8th November 2016 - Sohail Warraich
-
Imran Khan Great Leaders ki Ussi Nasal sy Tauluq Rakhty hain - Majeeb Ur Rehman Shami Imran Khan Great Leaders ki Ussi Nasal sy Tau...
-
Nawaz Sharif is a Liar:- Shahid Masood Telling How Nawaz Sharif is a Liar:- Shahid Masood Telling How
Pages
Powered by Blogger.
0 comments:
Post a Comment