کراچی (نیوزڈیسک) گزشتہ روز پارٹی سیکریٹریٹ ’’انصاف ہاؤس‘‘ کراچی سندھ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے سندھ کا تنظیمی دورہ کروں گا ۔ اس دورے کے دوران چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی قیادت میں بڑے جلسوں کا اعلان بہت جلد کریں گے۔اندرون سندھ میں بڑی تعداد میں سیاسی اور سماجی شخصیات تحریک انصاف میں شامل ہونے کے لئے تیار ہیں۔ پیپلز پارٹی کی کرپشن اور اقرباء پروری سے تنگ سندھ کے نوجوان تحریک انصاف کی طرف دیکھ رہے ہیں۔سندھ کا پڑھا لکھا، باشعور نوجوان تبدیلی کے اس سفر میں چیئرمین عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ ہمیں 2018کے انتخابات کے لئے تیاریاں اور امیدواروں کو ابھی سے ترتیب دیناہے۔ اجلاس میں تنظیم سازی کے لئے اہم کمیٹیوں کا بھی اعلان کیا گیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام عہدیدار اپنے اپنے اضلاع میں تنظیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ عوامی رابطہ مہم بھی جلد شروع کریں ۔اندرون سندھ کے بڑے شہروں میں بڑے جلسوں کے اعلان ضلعی صدور کی مشاورت سے جلد کی جائے گی۔
Syasi Tv,Pakistan,Business,Entertainment,Sports,latest news, breaking news, urdu news from pakistan, world, sports, cricket, business,
Popular Posts
-
Controversial statement on holiday of Iqbal day from Govt has totally exposed these Sharif brothers - Orya Maqbool Jan
-
Imran Khan Aur Nawaz Sharif Ke Lawyers Aik Hi Firm Se Hain, Yeh Bohat Barra Mazaq Hai - Tahir Ul Qadri Imran Khan Aur Nawaz Shari...
-
Mazaaq Raat - 8th November 2016 - Sohail Warraich Mazaaq Raat - 8th November 2016 - Sohail Warraich
-
Imran Khan Great Leaders ki Ussi Nasal sy Tauluq Rakhty hain - Majeeb Ur Rehman Shami Imran Khan Great Leaders ki Ussi Nasal sy Tau...
-
Nawaz Sharif is a Liar:- Shahid Masood Telling How Nawaz Sharif is a Liar:- Shahid Masood Telling How
Pages
Powered by Blogger.

0 comments:
Post a Comment