لاہور (ویب ڈیسک) میواسپتال لاہور کی19نرسوں کو برخاست کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور فہرست تیار ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انچارج نرسنگ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ نرسز کے ٹرمینیشن لیٹرز گھروں کوبھیجے جارہے ہیں، ایم ایس ڈاکٹر امجد شہزاد کا کہنا ہے کہ ہڑتالی نرسیں حاضری لگا کر دھرنےمیں شریک ہوجاتی ہیں۔ڈاکٹر امجد شہزاد نے مزید بتایا کہ 44 نئے ڈاکٹر بھرتی کرلیے گئے جبکہ 36 نےڈیوٹی سنبھال لی ہے، اس کے علاوہ 50نئی نرسیں بھرتی کرکےمختلف وارڈز میں تعینات کر دی گئیں۔ادھر نوٹس گھروں میں پہنچے تو نرسوں کےگھر والے اسپتال پہنچ گئے۔
0 comments:
Post a Comment