Twitter Facebook Delicious Digg Stumbleupon Favorites More
Syasi Tv,Pakistan,Business,Entertainment,Sports,latest news, breaking news, urdu news from pakistan, world, sports, cricket, business,

Monday, 14 November 2016

ایک سال میں ریلوے کو 15 ارب کا ٹیکہ












صرف ایک سال میں ریلوے کو 15ارب کا ٹیکہ لگا دیا گیا


اسلام آباد(92نیوز)پاکستان ریلوے میں خورد برد، بدعنوانی ، چوری اور فراڈ کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ صرف ایک سال میں ریلوے نے قومی خزانے کو 15 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا۔ 


آڈٹ رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلوے میں صرف ایک سال میں قومی خزانے کو 15 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا۔ ریلوے کے منافع سے 2 کروڑ 70 لاکھ کی کرپشن ہوئی،2 کروڑ روپے کا سامان بھی چوری ہوا۔ غلط فیصلوں کی وجہ سے ریلوے کو 56 کروڑ کا نقصان پہنچا۔ ایک کام کو دو بار ظاہر کر کے 12 کروڑ روپے ہڑپ کرلئے گئے۔ تنخواہوں اور الاونس کی مد میں 5 کروڑ روپے کے اخراجات ضائع کر دیے گئے۔ 1 کروڑ 80 لاکھ روپے غیر قانونی بھرتی کیے گئے افراد کو الاونس کی مد میں دیے گئے۔ 



رپورٹ کے مطابق ریلوے کی اراضی پر قبضے سے قومی خزانے کو 3 ارب 46 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ ریل گاڑیوں کی 400 بوگیاں ناکارہ ہو گئیں۔ ریلوے کی مرمت اور بحالی نہ کرنے سے 2 ارب 33 کروڑ کا نقصان ہوا۔ ریلوے لائنوں اور ٹرینوں کی مرمت نہ کرنے سے 1 ارب 95 کروڑ روپے کا قومی خزانے کو ٹیکہ لگایا گیا
Share:

0 comments:

Post a Comment

Popular Posts

Pages

Powered by Blogger.
News Wedsite © Syasi Tv | Powered by Khan Brothers
Khan Brothers P.T.i |Syasi Tv News Imran Khan & Ali Khan Irfan Khan